اگر حکومت مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے تو 1953 ء سے اب تک تمام آرمی چیفس پر چلانا ہوگا‘ فروغ نسیم،مشرف پر مقدمات اور فرد واحد کا تاثر غلط ہے اس کے خلاف کرپشن بھی ثابت کریں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2014 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ اگر حکومت چلانا چاہتی ہے تو حکومت کو 1953 ء سے اب تک تمام آرمی چیفس اور سابق فوجی جرنیلوں پر مقدمہ چلانا ہوگا جنہوں نے مارشل لاء لگایا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مشرف پر مقدمات اور فرد واحد کا تاثر غلط ہے پرویز مشرف کے خلاف کرپشن بھی ثابت کریں اس نے کوئی بڑی کرپشن نہ کی ہے فروغ نسیم نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ دوسرے لوگوں پر بھی حکومت کو مقدمات چلانا چاہیے اگر نہیں تو اس کو بری کرنا چاہیے فرد واحد کا تاثر غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :