زرداری وزیراعظم ملاقات میں خورشید شاہ اور اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم ہاؤس میں زرداری کی تڑکے والی دال سے تواضح کی گئی‘ ذرائع

جمعرات 17 اپریل 2014 06:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا اور سابق صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے میں تڑکے والی دال کھائی کیونکہ یہ دال انہیں بہت پسند ہے وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف سابق صدر کی پسند کے بارے میں بخوبی آگاہ ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی ملاقات میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دونوں رہنماؤں کو قریب لانے اور ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیر خزانہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی تعریف کی ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے کھانے میں تڑکے والی دال کی ڈش خصوصی طور پر رکھی گئی کیونکہ وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف کو سابق صدر آصف علی زرداری کے کھانے کے حوالے سے پسند کا بخوبی واقف ہیں اسی لئے انہوں نے تڑکے والی دال خصوصی طور پر تیار کی اور سابق صدر نے کھائی ہے ذرائع نے مزید بتایاکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں جمہوریت کے تسلسل پر زور دیا سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا