مسجد اقصیٰ میں یہودی سیاحوں کو داخلے کی اجازت پرفلسطینیوں کا احتجاج

جمعرات 17 اپریل 2014 06:47

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)مسلمانوں کے قبلہء اول مسجد اقصیٰ کو یہودی سیاحوں کے لیے کھولنے پر فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی پولیس ترجمان کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازے یہودی سیاحوں کے ایک گروپ کے لیے کھولنے پر فلسطینی مسلمانوں نے پتھراوٴ شروع کردیا۔

جواب میں پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور بے ہوش کردینے والی گیس کے شیل فائر کیے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سیاحوں کو باہر نکال کر مسجد کا گیٹ بند کردیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق مسجد کئی فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے جو اس خوف سے باہر نہیں نکل رہے کہ پولیس انہیں گرفتار کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :