لاہور، قتل کے مقدمہ میں ملوث لیگی ایم این اے سہیل شوکت کی ضمانت خارج

جمعرات 17 اپریل 2014 06:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث لیگی ایم این اے سہیل شوکت کی ضمانت خارج کردی عدالت نے ملزم کی مقدمہ میں عدم پیروی پرضمانت خارج کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم سہیل شوکت بٹ سمیت سات افرادکے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کے رہنمابابربٹ کے والدکے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے جس میں ملزم سہیل شوکت نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :