قوم کو سمجھ لینا چاہیے نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،شیخ رشید ، بلاول بھٹو ٹویٹ اور آصف زرداری کی ٹریٹ میں بہت فرق ہے، جمہوریت کے نام پر چور بازاری کا کاروبار چلا یا جارہا ہے،گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2014 06:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کو سمجھ لینا چاہیے نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز شیخ رشید نے وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ٹویٹ اور آصف زرداری کی ٹریٹ میں بہت فرق ہے اور یہ جمہوریت کے نام پر چور بازاری کا کاروبار چلا یا جارہا ہے کیونکہ چور بازاری کو کل بھی اور آج بھی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ا نشورنس پالیسی دی جا چکی ہے کہ ان کے راجہ رینٹل اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیسز میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد یہ پیغام مل رہا ہے کہ آصف زرداری سمیت دیگر ان کی جیب میں ہیں اور یہ انہوں نے ایک خاص سرکل کو پیغام دیا ہے جو کہ پاکستان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ملک مشکلات میں دھکیلنا چاہتا ہے۔