بھکر‘ مردہ خوروں کے گھرپر مشتعل افراد کا پھر دھاوا ،پولیس اہلکارفرار

جمعرات 17 اپریل 2014 06:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)بھکرمیں مردہ خوروں کے گھرپر مشتعل افراد نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا،تعینات پولیس اہلکاروں کی اہل محلہ سے مبینہ طورپر بدتمیزی اور واقعہ کے خلاف لوگوں کے احتجاج کے بعد پولیس اہلکارفرار ہوگئے۔گزشتہ شب مشتعل افراد نے مردہ خور بھائیوں کے گھر پر ہلا بول دیا تھا اور گھر کی بیرونی دیوار گرا دی تھی، جس کے بعد مر دہ خو ر بھا ئیو ں کے گھر پر پو لیس کی نفر ی تعینا ت کر دی گئی جبکہ خا ر دا ر تا ریں بھی لگا دی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر مشتعل افراد نے مردہ خوروں کے گھر پر حملہ کردیا، جس کے بعد وہا ں تعینا ت پو لیس اہلکا ر مو قع سے فرار ہو گئے، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ مردہ خوروں کے گھر پرتعینات پولیس اہلکاروں نے اہل محلہ سے مبینہ طورپربد تمیزی کی، جس پر اہل محلہ نے احتجاج کیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھاکی عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔لوگوں کے مشتعل ہونے پر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :