پشاور ائرپورٹ پر کوبرا ہیلی کاپٹر گر گیا ، پائلٹ محفوظ رہا

جمعرات 17 اپریل 2014 06:37

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء )پشاور ائرپورٹ پر کوبرا ہیلی کاپٹر شدید ہوا کے دباؤ سے توازان کھو کر رن وے پر گر گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز باچا خان ائرپورٹ پر کوبرا ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک تیز ہوا کے دباؤ سے ہیلی کاپٹر پشاور ائرپورٹ کے رن وے پر بری طرح سے گر گیا جس میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا لیکن رن وے پر ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ہیلی کاپٹر کی ٹیک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جس کے بعد عارضی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے ائرپورٹ کو بند کردیا اور ہیلی کاپٹر کو گھیرے میں لے لیا ۔ بعد ازاں ائرپورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :