بلدیاتی انتخابات کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں، قائم علی شاہ، الیکشن کمیشن جب حکم جاری کرے گی،سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائینگے،وزیر اعلی سندھ

جمعرات 17 اپریل 2014 06:39

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں الیکشن کمیشن جب حکم جاری کرے گی تو سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی کے گولار چی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی محمد نواز چانڈیو کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوں میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمتی عمل کے تحت ایم کیو ایم سے مزاکرات جاری ہیں انہوں نے اپنے گفتگوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ سندھ میں غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جلد 60 ہزار بے روز گارنوجوان کو ملازمتیں دینے کے لئے اخبارات میں اشتہارات دئے جائینگے انہوں نے کہا کہ تھر کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا انہوں نے مزید کہاکہ کراچی آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئے جبکہ کراچی میں امن وامان کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔