سبی ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کے دو ملزمان کے خاکے جاری

جمعرات 17 اپریل 2014 06:39

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) پا کستان ریلوے پولیس نے سبی ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کے دو ملزمان کے خاکے جاری کئے ہیں جو کہ تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد اور مختلف مسافروں کے بیا نا ت کی رو شنی میں تیار کئے گئے یاد ر ہے کہ 8اپریل کود ہشتگر دی کے اس واقعہ میں 17افراد جا ں بحق جبکہ متعدد جھلس گئے جاں بحق ہو نے والوں میں سے کئی افراد کی شنا خت نہیں ہو سکی تھی ر یلو ے پو لیس کے مطا بق تخریب کاری کے اس سنگین واقعہ کا مقدمہ تھانہ ریلوے سبی میں درج ہے۔

(جاری ہے)

ر یلوے پو لس کی جا نب سے بتا یا گیا ہے کہ ریلوے پولیس نے ملزمان کے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے 10لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :