پشاور،ڈھائی سال سے چوہے مارنے والے پشاور کے رہائشی نصیراحمد نے ایک لاکھ چوہے مارنے کاہدف مکمل کرلیا،حکومت کاتعاون رہا تو پشاورشہرسے چوہوں کاصفایاکردینگے، میڈیاسے گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2014 06:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)ڈھائی سال سے چوہے مارنے والا پشاورکارہائشی نصیراحمد نے ایک لاکھ چوہے مارنے کاہدف مکمل کرلیاہے اور اس عزم کااظہار کیا ہے کہ اگر حکومت کاتعاون رہا تو پشاورشہرسے چوہوں کاصفایاکردینگے بدھ کے روز پشاورپریس کلب میں میڈیاسے گفتگومیں نصیراحمدکاکہناتھاکہ ڈھائی سال قبل اپنی تین بیٹیوں دس سالہ اومنہ اور جڑواسات سالہ اومنہ نصیر اورہمہ نصیر کے ہمراہ اپنی مددآپ کے تحت چوہے مارنے کاآغازکیاتھااور پشاورکے مختلف علاقوں دین بہارکالونی،عیدگاہ کالونی،حاجی اباد،مرچ منڈی،سعیدآباد نمبر1،2،اوراشرف روڈ میں ایک لاکھ چوہوں کوٹھکانے لگاچکے ہیں انکاکہناتھاکہ ایک چوہا ایک دفعہ دودرجن بچے دیتے ہیں جس کی وجہ سے چوہوں میں آئے روز اضافہ ہوتاجارہاہے انہوں نے بتایاکہ چوہے کے کاٹنے پر ایک شخص کے علاج پر پانچ سے چھ ہزاروپے خرچہ آتا ہے اور مناسب علاج نہ ملنے سے موت یا موذی مرض بھی ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ چوہے مارنے کے اس مہم میں انکے ساتھ ان کی تین چھوٹی بیٹیاں بھی شامل ہے چوہے مارنے کے علاوہ شجرکاری مہم بھی چلاتے ہیں انکاکہناتھاکہ انہوں نے اس سال 216نئے پودے لگائے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ چوہے مارنے کے اس مہم میں انکے ساتھ تعاون کرکے پشاورشہر کو چوہوں سے پاک کرنے میں ان کی مددکی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :