اسلام آباد‘ مری میں دو بچوں کے قتل کیس میں پیش رفت ‘ رشتے کے تنازعہ پر بچوں کو مار ڈالا

جمعرات 17 اپریل 2014 06:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) مری میں دو بچوں کے قتل کیس میں پیش رفت ‘ ملزم نے رشتے کے تنازعے پر بچوں کو مار ڈالا نجی ٹی وی کے مطابق مری سے ملحقہ ایبٹ آباد کی حدود میں دو بچوں کے مبینہ قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ملزم جو 2011 ء میں سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا اس کے بعد کہیں نہیں گیا ملزم بچوں کی خالہ سے شادی کا خواہش مند تھا اس نے رشتے کی بات کی مگر مقتول بچوں کی والدہ اس رشتے میں رکاوٹ تھی جس پر اس نے بچوں کو سیر کے بہانے لے گیا اور اس سے چند انکشافات سامنے آئے ہیں ملزم نے دو دن قبل دو سمیں بھی خریدیں اور واقعے کے بعد بند کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :