پی سی بی : فیلڈنگ میں بہتری ، جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

جمعرات 17 اپریل 2014 06:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء ) قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے پی سی بی نے مختصرمدت کیلئے سابق جنوبی افریقی کرکٹرجونٹی رہوڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کرجھپٹنا، علامہ اقبال کا یہ شعرشاہینوں کیلئے تھا لیکن اب شاہینوں کویہ سارے اندازسابق جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی رہوڈز سے سیکھنا ہوں گے، پھرتیلا انداز، ٹائیگر جیسی لمبی چھلانگ لگانے کے ماہرجونٹی رہوڈز، پاکستانی کھلاڑیوں کوفیلڈنگ کے گرسکھائیں گے۔

سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا، رہوڈزکیساتھ معاہدے کوآئندہ چند روزمیں حتمی شکل دیدی جائیگی۔ جونٹی رہوڈزپاکستان کرکٹ اورشائقین کیلئے نیا نام نہیں ان کا ذکرآتے ہی انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے جب انضمام الحق کوسپرمین کے اندازمیں رن آؤٹ کرنے والے کوئی اور نہیں جونٹی رہوڈز ہی تھے۔جونٹی اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :