مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس، اعصام اور بوپنا نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا،ایشین جوڑی نے آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 7-6 اور6-4 سے ہرایا،جولفرائیڈ سونگا تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے

جمعرات 17 اپریل 2014 06:33

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔

(جاری ہے)

ایشین جوڑی نے آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 7-6 اور6-4 سے ہرایا، دوسرے راؤنڈ میں ان کا سامنا 7 سیڈ پیئرپولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور سوئیڈش پلیئر روبرٹ لنزٹ موجود ہیں، دوسرے مقابلے میں سیمون بولیلی اور فابیو فوگنینی فلپائنی پلیئر ٹریٹ ہوئے اور انگلش کھلاڑی ڈومینک انگلوٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-2،3-6 اور10-7 سے ہرایا۔

ادھرفرانس کے جولفرائیڈ سونگا مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔سنگلز ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں فرانس کے جولفرائیڈ سونگا اور جرمن کھلاڑی فلپ کو شلبر مدمقابل ہوئے۔ فرانسیسی کھلاڑی نے حریف کو 1 گھنٹے 53 منٹ 7 سیکنڈ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔سونگا کی فتح کا سکور چھ چار ، ایک چھ اور چھ چار رہا۔

متعلقہ عنوان :