ڈی جی خان، تیز رفتار کوچ مسافروں پر چڑھ دوڑی، 15جاں بحق، 25زخمی ، مشتعل افراد نے ایک مسافر بس کو آگ لگا دی

جمعہ 18 اپریل 2014 06:39

ڈیر ہ غازی خان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء ) ڈی جی خان کے نوتک اڈے پر تیز رفتار کوچز نے کئی افراد کو کچل دیا ،15جاں بحق 25زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نوتک اڈے پر پہنچنے سے قبل دو مسافر کوچز نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے ریس لگائی تو دونوں کوچز تیز رفتاری کے باعث ڈرائیوروں سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث فٹ پاتھ پر موجود 15افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا اور مسافر بس کو آگ لگادی دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا شہباز شریف نے ڈی پی او کو حادثے کی انکوائری کرنے اورفوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔