نومبر 2015ء تک تمام سفارتخانوں اور مشنز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور عملہ تعینات کردیا جائے گا‘وزارت خارجہ کا سپریم کورٹ میں جواب

جمعہ 18 اپریل 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء) سپریم کورٹ میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ مشینوں کی تنصیب کے معاملے پر وزارت خارجہ نے جواب داخل کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نومبر 2015ء تک تمام سفارتخانوں اور مشنز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور عملہ تعینات کردیا جائے گا‘ 16 مشنز میں یہ مشینیں جولائی 2014ء سے 2015ء تک لگائی جائیں گی جبکہ 48 سفارتخانوں میں اگلے مالی سال میں یہ مشینیں نصب کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کے روبرو جمعرات کے روز پیش کی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں انہیں ہدایت کی کہ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں جلداز جلد ریڈایبل پاسپورٹ مشینیں نصب کی جائیں اور عملہ بھی مقرر کیا جائے۔ مقدمے کی مزید سماعت جون 2014ء میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :