آر کے دھوان بھارتی نیوی کے سربراہ مقرر، نیول چیف کا عہدہ 2 ماہ سے خالی پڑا ہوا تھا

جمعہ 18 اپریل 2014 06:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء) وائس ایڈمرل آر کے دھوان کو بھارتی نیوی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھوان کی تعیناتی بھارتی وزارت دفاع کو وزیراعظم من موہن سنگھ کی بھیجی گئی ہدایات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیول چیف کا عہدہ ڈی کے جوشی کے مختلف وجوہات کی وجہ سے اچانک مستعفی ہوجانے کے بعد دو ماہ سے خالی پڑا ہوا تھا۔ دھوان کو سابق چیف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام نیول چیف بنایا گیا تھا۔ اس عہدے کے حصوول کی دوڑ میں مغربی نیوی کمانڈر شیکھر سنہا اور مشرقی کمانڈر انیل چوپڑا بھی شامل تھے لیکن وائس ایڈمرل سنہا گذشتہ دس ماہ کے دوران بھارتی نیوی میں حادثاتی واقعات کی وجہ سے خود ہی الگ ہوگئے تھے۔