شام ، صحافیوں کے لئے دنیا بھر میں خطرناک ترین ملک ہے ، رپورٹ

جمعہ 18 اپریل 2014 06:42

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء )صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنیوالی امریکی تنظیم سی پی جینے شام کو جرنلسٹس کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جرنلسٹس تحفظ کمیٹی سی پی جے نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ شام صحافیوں کے لئیدنیا کا خطرناک ترین ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں صحافیوں کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں ساٹھ سے زائد صحافی ہلاک ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں بڑی تعداد میں صحافیوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :