پہلی سہ ماہی کا منافع 3.45بلین ڈالر ہو گیا،گوگل

جمعہ 18 اپریل 2014 06:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)گوگل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس کی پہلی سہ ماہی کا منافع ایک سال قبل سے 32فیصد بڑھ کر 3.45بلین ڈالر ہو گیا ہے ، یہ اضافہ وال سٹریٹ کی توقعات سے کہیں کم ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیری پیج نے کہا کہ ہم نے ایک اور عظیم سہ ماہی مکمل کرلی ہے ، گوگل کی آمدن 15.4بلین ڈالر رہی ہے جو کہ گزشتہ سال سے 19فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مصنوعات میں کئی بہتریاں لائی ہیں بالخصوص موبائل میں ۔ میں اپنے ابھرتے ہوئے کاروبار میں پیشرفت سے بھی انتہائی خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :