مسلم لیگ ن کے وزراء اوروزیراعلیٰ شہبازشریف آصف علی زرداری سے معافی مانگیں ،جمشیددستی،زرداری کااحتساب کرنے کے بجائے بھائی بھائی بن گئے ہیں ،حکومت قوم کوبے وقوف بنارہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2014 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)آزادرکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے وزراء اوروزیراعلیٰ شہبازشریف سابق صدرآصف علی زرداری سے معافی مانگیں ،سابق صدرکولٹکانے والے آج بھائی بھائی بن گئے ہیں ،مسلم لیگ ن نے قوم کوسبزباغ دکھائے لیکن خواب پورے ہوتے نظرنہیں آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی اورمسلم لیگ ن ایک ہی تصویرکے دورخ ہیں ۔سابقہ حکومت کااحتساب کرنے کے بجائے کھانوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ۔حکومت قوم کوبے وقوف بنانے کی پالیسی پرگامزن ہے ،حکومت اورفوج کے درمیان تناوٴموجودہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت پی پی پی کی قیادت سے معافی مانگے۔