چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سابق سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود چیئرمین واپڈا تعینات

جمعہ 18 اپریل 2014 06:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، ذرائع کے مطابق سید راغب عباس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا حکومت نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمودکو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں‘ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سید راغب عباس شاہ کو چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعیناتی سے قبل سید راغب عباس شاہ ممبر (واٹر) واپڈا کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے این ای ڈی کالج کراچی سے سول انجینئرنگ میں گریجوایشن کے بعد 1974 ء میں جونیئر انجینئر (سول) کے طور پر واپڈا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سید راغب عباس شاہ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جسے وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظور کر تے ہوئے سابق سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا ہے- ظفر محمود سیکرٹری پانی وبجلی کے علاوہ ،وزارت پٹرولیم، ٹیکسٹائل،تجارت اور کابینہ ڈویژن میں بھی بطور سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :