پی آئی اے کی مدینہ جانیوالی پرواز 12 ،کوئٹہ جانیوالی پرواز 9 گھنٹے تاخیر کا شکار، پرواز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ جہاز کی عدم موجودگی تھی، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 18 اپریل 2014 06:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)قومی ایئر لائن نے جہاز کی موجودگی کے بغیر ہی ٹکٹس جاری کر دیئے ، بارہ گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز پی کے سات سو سینتالیس اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز کی روانگی میں بھی 9 گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مدینہ جانیوالی پرواز پی کے سات سو سینتالیس روانہ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ جہاز کی عدم موجودگی تھی۔

تاخیر سے متعلق تمام مسافروں کو ان کے فراہم کردہ نمبروں پر مطلع کر دیا تھا۔ترجمان پی آئی اے نے طویل انتظار اور تاخیر پر مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی کے 325 کی روانگی میں بھی 9 گھنٹے تاخیرکر دی گئی۔پی آئی اے کی پرواز نے دس بج کر پچاس منٹ پر کوئٹہ روانہ ہونا تھا۔ ۔پرواز کی روانگی میں تاخیر کے خلاف مسافروں نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا۔