پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ، ظفر اقبال اعوان نے صدارت کی ،اجلاس میں 2014-15ء کیلئے تقریباً 90لاکھ کے بجٹ کے ساتھ سپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دیدی گئی ، قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کو دی گئی،قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی پنجاب، قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کے پی کے،قومی جونئیر نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کو دے دی گئی

جمعہ 18 اپریل 2014 06:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ، صدارت فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان کی۔ اجلاس میں تمام الحاق شدہ یونٹ نے شرکت کی اجلاس میں سال 2014-15کے لئیے تقریبا90لاکھ کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور اسپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کو دی گئی جو مئی 2014میں کراچی میں ہوگی۔

قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی پنجاب کو دی گئی جو کہ نومبر 2014کو لاہور میں ہوگی۔ قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کے پی کے کو دی گئی جو مارچ 2015میں ایبٹ آبادمیں ہوگی۔قومی جونئیر نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کو دی گئی جو کہ اپریل 2015میں کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔قومی امپائرنگ کورس کی میزبانی اسلام آباد کو دی گئی جو جون 2014 میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کرانے کی بھی منظوری دی گئی جو کہ اسلام آباد میں 23جون سے شروع ہوگی۔اس کے علاوہ آرمی کے دو کھلاڑیوں نواب خان اور عدنان انجم اور بلوچستان کے احمد خان پر پابندی اٹھالی گئی ان پر قومی کھیلوں میں پابندی لگائی گئی تھی۔اجلاس میں سیکریٹری رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے اپرسئیشن کے ساتھ منظور کی گئی اور ساتھ ہی منٹس کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی کے لئیے ایصال ثواب کے لئیے فاتحہ خوانی کی گئی۔