پشاور، سیکورٹی فورسزکے کانوائے پرحملہ ، ایک اہلکارشہید،دوزخمی، گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا،علاقے میں چاردن سے نافذ کرفیو اٹھایاگیا تھا،خیبر ایجنسی کے علاقہلنڈی کوتل میں ایف سی کے اسلحہ ڈپو میں آ تشزدگی ،گولہ با رود تبا ہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈپو میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایف سی ذرائع

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)پشاوراورخیبرایجنسی کی سرحد پرفرنٹیئرروڈ پرسیکورٹی فورسزکے کانوائے پرحملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہیداوردوزخمی ہوگئے، حملے میں گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ علاقے میں چاردن سے نافذ کرفیو جمعہ کو ہی اٹھایاگیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ علاقے میں موجود مسلح عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کوفائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کوشدید نقصان پہنچا اوراس میں سوار ایک اہلکارشہید اوردوزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاورلایا گیا۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں چاردن پہلے درہ آدم خیل اورایف آر پشاورمیں عسکریت پسندوں کے ایک مبینہ کمانڈر جنگریزکوسیکورٹی فورسزنے چارساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سے علاقے کوسیل کرکے یہاں کرفیونافذ تھا اوریہ کرفیو جمعہ کو ہی صبح اٹھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گا۔ ادھر لنڈی کوتل میں فرنٹیئر کور کی چھاوٴنی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اسلحہ ڈپو میں رکھا بارودی مواد دھماکوں سے تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مرکزی بازار میں واقع ایف سی کی چھاوٴنی میں قائم اسلحہ ڈپو میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈپو میں رکھا بارودی مواد دھماکوں سے تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاوٴنی پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، ڈپو میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ادھر عسکری حکا م نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ اس میں کو ئی جانی نقصا ن نہیں۔

متعلقہ عنوان :