وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دے دی ،اجلاس میں ملک بھر میں بنیادی تعلیم کے لئے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور ان کو فعال بنانے، آزاد جموں وکشمیر میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی 277 عمارات کی بحالی و تعمیر نو کے لئے 3865.035 ملین روپے کی بھی منظوری دے دی ،صوبہ بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ اضلاع بشمول آواران اور کیچ میں متاثرین کیلئے چار ارب روپے کی لاگت سے کم قیمت رہائشی یونٹس قائم کئے جائینگے ، تعلیم تک رسائی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے 2019ء تک آزاد جموں وکشمیر میں شرح خواندگی کو 67فیصد سے بڑھا کر 95فیصد تک لے کر جانے میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار
ہفتہ 19 اپریل 2014 07:35
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جو کہ وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی جن کے تحت 132/11kvٹرانسفارمروں میں اضافہ اور بجلی کی تقسیم میں اضافہ و توسیع کے لیے سرمایہ کاری پروگرام کی چوتھی قسط شامل ہیں جن کے تحت آئیسکو کو 2061.657 ملین روپے ، فیسکو کو 1833.842 ملین روپے ، حیسکو کو 1291.945 ملین روپے ، گیپگو کو 1008.318 ملین روپے ، میپکو کو 3678.794 ملین ، لیسکو کو 4808.214 ملین روپے ، کیسکو کو 1183.566 ملین روپے اور پیسکو کو 2749.737 ملین روپے فراہم کئے جائینگے ۔
ان منصوبوں ے تحت صارفین کو بجلی کی بلاتعطل مستقل رسد برقرار رکھنے کے لئے موجود گرڈ اسٹیشنوں میں توسیع کرتے ہوئے ان کو مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ ان منصوبوں کو 2014-16ء تک کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران ایکنک نے ملک بھر میں بنیادی تعلیم کے لئے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور ان کو فعال بنانے کے منصوبہ کی منظوری بھی دی منصوبہ پر 4282.059 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کو 36ماہ کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
منصوبہ کے تحت وزارت تعلیم ملک بھر میں کمیونٹی سکولوں کا قیام عمل میں لائے گی تاکہ ملک میں تعلیمی شعبہ میں بہتری لائی جاسکے اس سے نہ صرف ملکی شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ ان بچوں کو جو تعلیم سے محروم ہیں ان کو واپس سکولوں میں لانے میں بھی مدد ملے گی ۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کونسل نے آزاد جموں وکشمیر میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی 277 عمارات کی بحالی و تعمیر نو کے لئے 3865.035 ملین روپے کی بھی منظوری دی جس میں 3500.010 ملین روپے آئی ڈی بی شیئر کے ہوں گے منصوبہ جس کو مارچ 2019ء میں مکمل کیاجائے گا اس کی تکمیل کے لیے بقیہ رقم حکومت آزاد جموں وکشمیر اپنے شعبہ تعلیم و سکول کے ذریعے فراہم کرے گی ۔ واضح رہے کہ 2010ء میں آنے والے سیلابوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھیانک تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں یہاں انفراسٹرکچر نہایت شدت سے متاثر ہوا تھا آزاد جموں وکشمیر میں سکولوں کی متاثرہ عمارات کی بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منصوبہ کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم تک رسائی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے 2019ء تک آزاد جموں وکشمیر میں شرح خواندگی کو 67فیصد سے بڑھا کر 95فیصد تک لے کر جانے میں مدد ملے گی ۔ایکنک نے صوبہ بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ اضلاع بشمول آواران اور کیچ میں متاثرین کیلئے چار ارب روپے کی لاگت سے کم قیمت رہائشی یونٹس کے منصوبے کی بھی منظوری دی جس میں آدھے اخراجات حکومت پاکستان اور بقیہ بلوچستان کی صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت پہلے بھی 20ارب روپے کا اجراء کرچکی ہے منصوبہ کے تحت دو کمروں کے مالکان کو فی کس 2لاکھ 20ہزار روپے کی نقد رقم فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ ان رہائشیوں کو شمسی توانائی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی جبکہ پانی کی فراہمی کے لئے متاثرہ علاقوں میں شمسی توانائی سے کام کرنے والے 18 کمیونٹی واٹر پمپوں کی تنصیب بھی کی جائے گی جبکہ اس کو تین برس میں مکمل کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ ستمبر 2013ء میں 6.8 ریکٹر سکیل شدت سے آنے والے زلزلے نے بلوچستان کے اضلاع آواران اور کیچ کو شدید متاثر کیا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان اضلاع میں سولہ ہزار گھروں کی بحالی و تعمیر نو کی ہدایات جاری کی تھیں ۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے 30,353.000 ملین روپے مالیت کے سندھ واٹر سیکٹر امپورمنٹ منصوبہ کے پہلے مرحلے کی منظوری بھی دی جس کو اکرام واہ کینال ، نارا فو لیلٹی کینال اور گھوٹکی فیڈ کینال کے کمانڈ ایریا میں نافذ کیا جائے گا ۔ منصوبے کا بنیادی مقصد کینالی نظام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پانی کی تقسیم کی استعداد کار کو اس طرح بہتر بنانا ہے کہ آخری سروں پر موجود کسان بھی اس سے مستعفید ہوسکیں ۔ ایکنک ممبران نے اجلاس کے دوران منصوبہ بندی ڈویژن کی جانب سے جامشورو میں پہلے سے دو منظور شدہ کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ پر بھی نظر ثانی کی ۔ شرکاء اجلاس کو مطلع کیا گیا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے باعث منصوبہ کی لاگت میں 77.54 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی ، وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان ، وزیر مملکت برائے ریلویز عبدالحکیم بلوچ سمیت صوبائی وزراء اور وفاقی سکرٹریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 19 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
اعصام الحق اور روہن بوپننا کا مونٹی کارلوماسٹرزمیں سفراختتام پذیر،انڈوپاک جوڑی کوکوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا
-
سعید اجمل کو پی سی بی نے انگلش کاؤنٹی کیلئے کلئیر نس دیدی ، اجمل کو این او سی جاری کردیا ، چاہتے ہیں کہ وہ وسط جولائی میں واپس آ جائیں تاکہ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا وہ حصہ بن سکیں، سبحان احمد ، انگلش ... مزید
-
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز اور فزیوتھراپسٹ کی تلاش شروع، پہلی مرتبہ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں
-
نڈال، جوکووچ، فیڈرر کی مونٹی کارلو ٹینس میں پیش قدمی جاری،تینوں کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ تین رہا، سوئس ماسٹر راجر فیڈرر تیسرے راونڈ میں لوکاس روسول ... مزید
-
سپریم کورٹ نے تین مختلف لاپتہ افراد کے مقدمات میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب حکومتوں سے 10روز میں جواب طلب کرلیا
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی،آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق
-
آصف زرداری کا ضلع تھر پارکرکے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے اجلاس ، قحط متاثرین کی امداد وبحالی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا،امدادی کارروائیوں کو مزید تیز اور جلد مکمل کیا جائے اور ... مزید
-
پو رے صو بے میں سیکورٹی کے مسائل اہم مسئلہ ہے، وکلاء اور ججز کی سیکورٹی کے لئے ہائی کور ٹ راولپنڈ ی بار کا کردار قا بل ستا ئش ہے ،چیف جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ ،ہائی کورٹ بار راولپنڈ ی کی جا نب سے الیکٹرانکس ... مزید
-
سینیٹررحمان ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات ،صوبے اور شہر کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور امن و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا اعاد ہ
-
لاہور، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور ڈکیتی کی وارداوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا،ملزمان نے مذہبی رہنماؤں سمیت 18 افراد کے قتل کااعتراف کرلیا
-
پشاور،صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا،جب تک وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کے بچے سرکاری سکول نہیں جاتے اس وقت تک تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا ،اپوزیشن ... مزید
-
عابد شیر علی کی جانب سے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو عدالت جانے پر مجبور ہو جائینگے، شاہ فرمان
-
کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی‘ وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گے
-
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
-
صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کو سب سے سستی بجلی ایک روپیہ 25 پیسے کے نرخوں پر فراہم کررہا ہے،صوبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، زاہد خان ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ بول ... مزید
-
سوات ، تین سو سال پرانی تاریخی مسجد کو اپنی اصلی حالت میں بحال کر دیا گیا، یہ مسجد پندرہ اور سولہ سو عیسوی کے درمیان اس وقت تعمیر ہوئی تھی جب یوسف زئی قبیلے نے اس علاقے پر حملہ کر کے قبضہ جما لیا تھا
-
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے چینی انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، انجینئرز نے کام چھوڑ دیا
-
پنجاب بھر کے پٹواریوں کا حکومتی اقدامات کیخلاف احتجاجاً استعفے دینے کا اعلان ،زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے ، نیا عملہ بھرتی کرنے کی بجائے ان کے حوالے کیا جائے ،15دن میں صوبے بھر کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ... مزید
-
سابق صدر آصف زررداری کی مٹھی ہسپتال کے دورے سے تین گھنٹے قبل مریضوں کے لواحقین کو ہسپتال سے نکال دیا گیا،پولیس نے زبردستی بازار اور کاروبار بند کرادئیے‘ لوگوں کو مشکلات کا سامنا
-
جنوبی کوریا،جہازحادثہ،غم سے دلبرداشتہ پرنسپل نے خودکشی کرلی،جہاز کا کنٹرول ایک جونیئر اہلکار کے ہاتھ میں تھا، واقعے کی تحقیقات میں انکشاف
-
امر یکہ نے ایران کے لیے 450 ملین ڈالر کی رقوم جاری کر دی، ایرانی حکومت نے تمام وعدوں کو وفا کیا اس لیے امریکہ میں منجمد اس کے کچھ اثاثے ریلیز کیے جا رہے ہیں، امریکی محکمہ خا رجہ ،تہران حکومت نے اپنی ... مزید
-
روس، یوکرین، امریکہ اور یورپی یونین مشرقی یوکرین کے تنازع کے حل پر تیار،سمجھوتے کے تحت بحران پر قابو پانے کے لیے وہاں سرگرم گروہوں کو غیر مسلح اورمبصرین کو تعینات کیا جائے گا، یوکرائن کے مسئلے کا ... مزید
-
برازیل کے شہر سیلواڈور میں لوٹ مار، 39افراد قتل کردئیے گئے ، کئی دکانیں اور سپرمارکیٹیں بھی لوٹ لی گئیں
-
کولمبیا سے تعلق رکھنے والے نوبل ایوارڈ یافتہ مصنف گیبریئل گارسیا مارکیز انتقا ل کر گئے، ان کا ناول ’ تنہا ئی کے 100سال ‘ دنیا بھر میں بہت معروف ہے‘1967 میں اس ناول کی 30 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں‘اردوزبا ... مزید
-
متحدہ عرب امارات نے اہم طالبان راہنماء آغا جان معتصم کو گھر میں نظربند کردیا،افغانستان بدر کئے جانے کا امکان‘ افغانستان حکومت کا اظہار تشویش‘ ان کی فوری رہائی اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ‘ مغربی ... مزید
-
عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجروال پر مشتعل نوجوانوں کا پتھراؤ ،حملے میں محفوظ رہے
-
آر کے دھوان کو بھارتی بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے پر مغربی کمانڈ کے سربراہ شیکھر سنہا نے استعفیٰ دے دیا
-
ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 11نیپالی کوہ پیما گائیڈز ہلاک
-
یوکرین،جنگجووٴں کا ’جنیوا اتفاق رائے‘ماننے سے انکار،یوکرین، روس، امریکہ اور یورپی یونین کے مابین یہ طے پایا تھا کہ تمام جنگجو سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھوڑ کر ہتھیار پھینک دیں گے
-
ایران جنگ نہیں چاہتا ، کسی بھی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،صدر حسن روحانی
-
سرپرست نہیں تو شیشہ بھی نہیں، کوئی سعودی خاتون شیشہ پینے کے لیے کسی کیفے میں جاتی ہے تو اس کے ساتھ کسی محرم مرد کا ہونا ضروری ہے یا نہیں؟سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی دنیا میں نئی گرما ... مزید
-
امریکی فوجیوں میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ، ایڈمرل ولیم میکرین
-
امریکہ ، ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ہاں بچے کی ولادت متوقع
-
مائیکروسافٹ نے50لاکھ سے زائد XBOX-One فروخت کردئیے
-
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد کیلئے پالیسی کی منظوری بھی دے دی، ایران سے 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے ... مزید
-
سینٹ میں حکومت نے تحفظ پاکستان بل 2014 پیش کر دیا ،اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کالا قانون کالاقانون کی نعرے بازی سے ایوان گونج اٹھا، ... مزید
-
مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ،تحریک طالبان ،ہر حال میں شریعت کے پابند ہیں ،عوامی مقامات پر حملے ہمارا ہدف نہیں ،حکومتی مقامات پر دفاعی حملے ہوسکتے ہیں ، ہمارے 200سے ... مزید
-
سپریم کورٹ میں عالمی عدالتی کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے غیر ملکی مندوبین کی چیف جسٹس سے انفرادی طورپر ملاقات، تاریخی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکبادپیش، عدلیہ ہر حال میں آئین کا تحفظ کریگی ... مزید
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورآرمی چیف کی ملاقات ، دفاعی بجٹ اورفوج کے پیشہ وارانہ امورسے متعلق تبادلہ خیال
-
میری سالوں پرانی تقاریرکوبنیادبناکرغلط فہمیاں پیدا کی گئیں، خواجہ آصف
-
سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کردی،چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست کاکوئی قانونی جوازنہیں عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں تو قانون سازی کروائیں، اعتزاز احسن ، صدر ربڑ ... مزید
-
غداری کیس، پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست خارج،عدالت نے تقرری درست اور آئینی قرار دے دیا،عدالت کو درخواست سننے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جاتی ہے، عدالت ... مزید
-
کراچی میں دہشت گرد پھر بے لگام ،ایم کیو ایم اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں سمیت 11افراد ماردیئے ،اہلسنت والجماعت کے انصار ،ضیاء الرحمن اور مقصود کو سخی حسن پر نشانہ بنایا گیا ،کورنگی کراسنگ سے ایم ... مزید
-
پشاور، سیکورٹی فورسزکے کانوائے پرحملہ ، ایک اہلکارشہید،دوزخمی، گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا،علاقے میں چاردن سے نافذ کرفیو اٹھایاگیا تھا،خیبر ایجنسی کے علاقہلنڈی کوتل میں ایف سی کے اسلحہ ڈپو میں ... مزید
-
آج کے دن پاکستان کے اداروں میں کوئی تناوٴاوراختلاف نہیں کچھ معاملات پراپنی رائے ہوتی ہے ،پرویزرشید،پاکستان کوئی قبرستان نہیں جس میں مردے بستے ہیں ،جن کی کوئی رائے نہ ہو،نجی ٹی وی انٹرویو
-
سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے سرکی قیمت پھر مقرر کرنے کا فیصلہ ،ملزمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز، سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی
-
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دے دی ،اجلاس میں ملک بھر میں بنیادی تعلیم کے لئے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور ان کو ... مزید
-
عدلیہ، پارلیمنٹ اور فوج کے درمیان کوئی تناؤ نہیں، سب نے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا سیکھ لیا ہے،احسن اقبال، حکومت طالبان کے ساتھ محتاط پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے کیونکہ ملک میں امن ہماری خواہش ... مزید
-
خدا پاکستان کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھے ،پرویز مشرف ،پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، دعا ہے امن قائم ہو ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے ، ریلی سے ٹیلی فونک خطاب
-
پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی اور معاشی تعلقات کی بہتری کیلئے تجارتی نمائشوں کا انتظام کریں گے ،خرم دستگیر ،خلیجی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد اور ترسیل میں تعا ون کو عملی شکل دینے کیلئے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.