خدا پاکستان کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھے ،پرویز مشرف ،پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، دعا ہے امن قائم ہو ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے ، ریلی سے ٹیلی فونک خطاب

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خدا پاکستان کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھے اور ملک میں امن قائم ہو ، پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت اسلام آباد سے فارم ہاؤس تک جنرل مشرف کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر امجد نے مشرف کو فون کیا اور اس دوران جنرل مشرف نے ریلی کے شرکاء سے اپنے مختصر خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور فارم ہاؤس میں ان کا خیال رکھا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے انہوں نے دعا کی کہ خدا پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ رکھے اور ملک میں امن وامان قائم ہو اور ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے ۔

متعلقہ عنوان :