امریکہ ، ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)امریکہ کی سابق دختر اول چیلسی کلنٹن نے گزشتہ روز نیویارک میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہے ، اس طرح اس کے والدین بل اور ہیلری کی نواسی کی دیرینہ امید بھر آئی ہے ۔34سالہ چیلسیا نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے نصب العین کے فروغ کے لئے کلنٹن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ ایک عوامی تقریر میں اپنی والدہ کے ہمراہ اس امر کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس نے لوئرایسٹ سائٹ گرلز کلب میں سامعین کو یہ کہہ کر قہقے بکھیرنے پر مجبور کردیا کہ وہ اور مارک اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ ہمیں اس سال کے اواخر میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ۔اور مجھے یہ محسوس کرکے طمانیت محسوس ہورہی ہے کہ چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ”شی“ ہو یا ”ہی “ وہ ایسی دنیا میں پروان چڑھے گا جو کہ اس قدر زبردست خواتین رہنماؤں سے بھری پڑی ہے ۔سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن ، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 2016ء میں ڈیموکریٹک صدارتی امیداوار ہوں گی ، خوشی سے تمتما رہی تھی ۔اس نے اکثر اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کی بیٹی کی اولاد ہونی چاہیے۔چیلسیا نے 2010ء میں اپنی دیرینہ دوست مارک مائزونسکی سے شادی کی ، یہ جوڑا مینہٹن میں رہائش پذیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :