سپریم کورٹ نے تین مختلف لاپتہ افراد کے مقدمات میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب حکومتوں سے 10روز میں جواب طلب کرلیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)سپریم کورٹ نے تین مختلف لاپتہ افراد کے مقدمات میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب حکومتوں سے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔2012 ء میں عثمان غنی نامی شخص کو پنجاب ،سلطان حسین نامی شخص کو 23 مارچ2010 سوات جبکہ ایڈووکیٹ اورنگزیب 14 جولائی2013 ء کو ایلیٹ فورس کے ذریعے مبینہ طور پر اٹھانے کا الزام ہے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ ک سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

عدالت نے کہا کہ چونکہ یہ مقدمات زیر سماعت ہیں لہذا صوبائی حکومتیں ان کے بارے میں جواب پیش کریں۔

(جاری ہے)

عدالت نے بعد ازاں عثمان غنی کیس میں حکومت پنجاب جبکہ دو دیگر مقدمات میں خیبر پختونخواہ حکومت سے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔سلطان حسین کے والد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کو مبینہ طور پر کیپٹن ریاض نے گھر سے اٹھایا جس کا تعلق حساس ادارے سے ہے جبکہ پشاور سے اٹھائے جانے والے اورنگزیب کے حوالے سے ایلیٹ فورس پر الزام ہے کہ اورنگزیب کو عدالت کے باہرجاتے ہی ایلیٹ فورس کی چوکی پر حراست میں لیا گیا ۔عدالت نے کہا کہ چونکہ تینوں مقدمات پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے اس لئے آگے پھر دیکھیں گے۔عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔