لاہور، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور ڈکیتی کی وارداوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا،ملزمان نے مذہبی رہنماؤں سمیت 18 افراد کے قتل کااعتراف کرلیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)لاہور میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور ڈکیتی کی وارداوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا ہے ، اس گروہ کیارکان کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، جنہوں نے مذہبی رہنماؤں سمیت 18 افراد کے قتل کااعتراف کرلیا ہے۔لاہور میں ٹارگٹ کلر نیٹ ورک پکڑا گیا۔ملزمان نے شیعہ سنی معروف شخصیا ت کو نشانہ بنایا،تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

گرفتار کیے گئے دو ٹارگٹ کلرز کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ سی سی پی او چودھری شفیق نے بتایا کہ ملزمان نے 18 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ جن میں شیعہ اور سنی علما سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، یہ نیٹ ورک اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملو ث ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔روراں سال لاہو رمیں شیعہ سنی دونوں مکتب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں بعض ورادارتیں چند دنوں کے فرق سے ہوئیں۔سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے تین ماہ کی کوششوں کے بعد شمس الرحمان معاویہ ، شاکر علی رضوی ، ڈاکٹر سید علی حیدر ، خرم رضا قادری ، علامہ ناصر عباس ، اصغر ندیم سید اور رضا رومی سمیت اہم شخصیات کے قتل اور قاتلانہ حملوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات جلد سامنے لائے جائیں گے۔