لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم پر کئی مرتبہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے گیا ہوں لیکن وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملاقات نہیں کی لہٰذا عدالت وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے جس پر عدالت نے وزیراعظم کیخلاف دائر درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔