پنجاب بھر کے پٹواریوں کا حکومتی اقدامات کیخلاف احتجاجاً استعفے دینے کا اعلان ،زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے ، نیا عملہ بھرتی کرنے کی بجائے ان کے حوالے کیا جائے ،15دن میں صوبے بھر کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا ممکن نہیں ،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیر سے کام بند کردینگے ، پٹواریوں کا اعلان

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) پنجاب بھر کے پٹواریوں نے حکومتی اقدامات کیخلاف احتجاجاً اجتماعی استعفے دینے کا اعلان کردیا ۔ پیر سے پٹواری کام بند کردینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے گیارہ ہزار پٹواریوں کا کنونشن ہوا جس میں زمین کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اور پٹواریوں کے مستقبل کے حوالے سے غور کیا گیا پٹواریوں کا کہنا تھا کہ زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے نیا عملہ بھرتی کرنے کی بجائے ان کے حوالے کیا جائے اگر نیا عملہ بھرتی کیا گیا تو ان کے مستقبل کا کیا ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ دن میں صوبے بھر کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا ممکن نہیں پٹواریوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر صوبے بھر کے گیارہ ہزار پٹواری اجتماعی طور پر استعفے دینگے ذرائع کے مطابق پٹواریو ں نے پیر سے کام نہ کرنے اور احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :