نڈال، جوکووچ، فیڈرر کی مونٹی کارلو ٹینس میں پیش قدمی جاری،تینوں کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ تین رہا، سوئس ماسٹر راجر فیڈرر تیسرے راونڈ میں لوکاس روسول کومات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:16

مونٹی کارلو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) رافیل نڈال، نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کی مونٹی کارلو ٹینس میں پیش قدمی جاری ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔مونٹی کارلو میں جاری ماسٹرز ایونٹ میں عالمی نمبر ایک اور آٹھ مرتبہ کے چیمپیئن رافیل نڈال نے اٹلی کے آندریس سیپی کو زیر کر کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ سوئس ماسٹر راجر فیڈرر تیسرے راونڈ میں لوکاس روسول کومات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ نے فائنل ایٹ میں جگہ بنانے کیلئے صرف ایک گیم ڈراپ کیا۔ سرب کھلاڑی نے اسپین کے پابلوبسٹا کوچھ صفر اور چھ ایک سے زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :