وفاقی حکومت کی ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی منطوری، رابطہ کرنے کی ہدایت،حکومت بی ایل اے سمیت دیگر تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کرے گی، حکومتی اور بلوچ رہنماؤں کی سطح پر رابطہ کمیٹی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا

اتوار 20 اپریل 2014 07:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) وفاقی حکومت نے ناراض بلوچوں پر مذاکرات کی منطوری دیتے ہوئے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت بی ایل اے سمیت دیگر تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کرے گی۔ حکومتی اور بلوچ رہنماؤں کی سطح پر رابطہ کمیٹی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ ناراض بلوچوں کی اکثریت بیرون ملک مقیم ہے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کی توجہ مبذول کروائی تھی حربیار مری‘ خان اف قلات‘ جاوید مینگل ‘ سلمان داؤد سمیت کئی اہم رہنماء بیرون ملک ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کابینہ کے اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے استدعا کی تھی کہ طالبان کی طرح بلوچ رہنماؤں سے بھی مذاکرات کئے جائیں تاکہ بلوچستان میں بھی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے بلوچستان میں حالات کی بہتری کیلئے اگر مذاکرات سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں تو اچھی بات ہے اس پر وزیراعظم نواز شریف نے مذاکرات کیلئے رابطہ کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

مذاکراتی ٹیم کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کمیتی کے ارکان کے نام پر خصوصی طو رپر وزیراعظم پاکستان کو پیش کریں گے جس پر وزیراعظم نواز شریف حتمی کمیٹی کا چناؤ کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :