پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں آج سے شروع ہوں گی،سات روزہ مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز‘ میزائل بوٹس‘ سپیشل فاسٹ بوٹس اور ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے

اتوار 20 اپریل 2014 07:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی بحری مشقیں ( آج ) اتوار سے بحیرہ عرب میں شروع ہوں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سات روزہ بحری جنگی مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز‘ میزائل بوٹس‘ ہیلی کاپٹر اور سپیشل فاسٹ بوٹس حصہ لیں گی۔ یہ مشقیں اتوار 20 اپریل سے 26 اپریل تک جاری رہیں گی۔ دو ہفتے قبل خلیج میں پاکستان کے ایک ہمسایہ ملک کی بحری فوجوں کی جنگیں مشقیں کامیابی سے کی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین ہر دوسرے سال بحری مشقیں کی جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کی بحری افواج کی ایک اہم بحری مشق رواں سال کے اواخر میں ہونگی۔ دونوں ممالک کی مشقیں نسیم البحر نامی مشقوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ علاقے کے ملکوں کی بحری افواج کیساتھ پاکستان نیوی کے قریبی روابط استوار ہیں جو دوطرفہ بنیادوں پر ہیں۔ کراچی نیول بیس پر جاپان اور روس کی بحری افواج کے بحری جہاز بھی پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :