دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اولین ترجیح رہے گی،جلیل عباس جیلانی

اتوار 20 اپریل 2014 07:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اولین ترجیح رہے گی۔وہ واشنگٹن میں نیشنل وار کالج کے اساتذہ اور شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تصفیہ طلب معاملوں کے حل اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے اپنے ہمسایہ ملکوں سے مل کر مخلصانہ کوششیں کررہا ہے۔