جدہ میں ہزار میٹر بلند عمارت کنگ ڈم ٹاور بنانیکی تیاریاں

اتوار 20 اپریل 2014 06:59

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) دبئی جلد ہی دنیا کی بلند ترین عمارت کے اعزاز سے محروم ہوجائے گا، کیونکہ سعودی عرب میں ایک کلو میٹر بلند عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہونے جارہا ہے۔ دنیا کی اس نئی بلند وبالا عمارت کے خدوخال دوسری عمارتوں سے مختلف ہوں گے۔

(جاری ہے)

دنیا کی بلند ترین عمارت کا ذکر سنتے ہی ذہن میں دبئی کے برج خلیفہ کا خیال آتا ہے، لیکن اب اس خیال کو دل و دماغ سے نکال دیجئے، کیونکہ سعودی عرب نے جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

بحیرہ احمر کے قریب تعمیر ہونے والے کنگ ڈم ٹاوور کی بلندی ایک کلومیٹر ہوگی، جو کہ برج لخلیفہ سے پانچ سو چونسٹھ فٹ زیادہ ہے۔ دنیا کی بلند و بالا عمارت کی بیناد دو سو فٹ گہری ہے، جس میں اسی ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا جائے گا۔ دو سو منزلہ عمارت کی تعمیر پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔