چین‘ کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 20 کارکن ہلاک

اتوار 20 اپریل 2014 07:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) چین میں ایک کوئلہ کان بیٹھ جانے کے باعث بیس کارکن ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ جنوب مغربی صوبہ گویز ہو میں واقع کوئلہ کان میں اس وقت پیش ایا جب بڑی تعداد میں کان کن کان کے اندر کام میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں بیس کان کن ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :