ترکی میں خفیہ اداروں میں اصلاحات کے متنازعہ قانون کی منظوری

اتوار 20 اپریل 2014 07:01

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)ترک پارلیمان نے خفیہ اداروں میں اصلاحات کے ایک متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت ملکی خفیہ اداروں کے اختیارات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی خفیہ اداروں کواندرون اور بیرون ملک جاسوسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے چھوٹ مل جائے گی۔ اس کے علاوہ اب ٹیلیفوں پر نجی گفتگو سنی جا سکے گی اور خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والی صحافیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے کئی ویب سائٹس کو بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :