جاپان شمالی بحرالکاہل میں وہیل مچھلی کا شکار جاری رکھے گا،جاپانی وزارت فشریز

اتوار 20 اپریل 2014 07:02

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)جاپان شمالی بحرالکاہل میں وہیل مچھلی کا شکار جاری رکھے گا۔ جاپان میں فشریز کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی مقاصد کے لیے رواں سیزن میں بھی وہیل شکار کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے مارچ میں کہا تھا کہ جاپان جنوبی اوقیانوس میں وہیل کے شکار کو فوری طور پر روک دے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق یہ شکار سائنسی مقاصد کے بجائے کاروباری مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد جاپان نے شکار کے کوٹے میں کمی کر دی ہے۔