بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے

اتوار 20 اپریل 2014 06:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب کا باضابطہ اعلان کردیا گیا‘ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماء منطور وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا دورہ باقاعدہ سیاسی لانچنگ ہے چیئرمین کے دورہ لاہور کی امد پارٹی کیلئے حیات نو ثابت ہوگی۔