پاکستانی نژادعتیق جاوید نے انگلش سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا،کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں عتیق جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کینٹ اور نارتھ ہیمپٹن شائر کی کمبائنڈ ٹیم کے خلاف 200 رنز کی اننگز کھیلی

اتوار 20 اپریل 2014 06:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید نے وارکشائر کی سیکنڈ الیون کی جانب سے ڈبل سنچری اسکور کرکے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں عتیق جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کینٹ اور نارتھ ہیمپٹن شائر کی کمبائنڈ ٹیم کے خلاف 200 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 302 گیندوں پر 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔

22 سالہ بیٹسمین وارکشائر کی فرسٹ ڈویڑن ٹیم کا حصہ نہیں لیکن اس کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ وارکشائر کی ٹیم کو پہلے میچ میں سسیکس کے خلاف شکست ہوئی تھی۔امکان ہے کہ اتوار کو لنکاشائر کے خلاف ہونے والے میچ میں عتیق جاوید کو ان کی اچھی کارکردگی کا صلہ مل جائے گا