پاکستان کی طرف سے بھارت سے زیادہ جبکہ بھارت کی طرف سے بہت کم اشیاء پاکستان سے منگوانے کا انکشاف،تجارت کا توازن بھارت کے حق میں ہے جو اسے ایم ایف این کا درجہ دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)پاکستان کی طرف سے بھارت سے زیادہ اشیاء منگوانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے بہت کم اشیاء پاکستان سے منگوائی جا رہی ہیں جس سے تجارت کا توازن بھارت کے حق میں ہوگیا ہے۔وزارت تجارت کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ رویہ بھی اسے انتہائی مراعات یافتہ ملک (ایم ایف این ) کا درجہ دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت سے واہگہ کے راستے تجارتی سرگرمیوں کے اوقات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پورٹ پر مذکورہ اوقات بڑھانے کیلئے اتفاق رائے پایا جاتا ہے وزارت برائے تجارت نے اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو‘ نیشنل لاجسٹک سیل‘ وزارت داخلہ کے علاوہ نجی اور سرکاری شعبے کے دیگر متعلقہ حلقوں سے بھی مشاورت کی ہے مشاورت سے دونوں جانب سے ٹرکوں کی کلیئرنس تیزی سے ہوگی‘ واہگہ سرحد پر ہجوم کے مسائل حل ہوں گے دو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔ذرایع کے مطابق بھارت کو برآمدات میں کمی جبکہ بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :