پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہا،خرم دستگیر،دونوں ملکوں نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاملے پر پیشرفت کی ہے، پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے اس کی تقریباً بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی،انٹرویو

پیر 21 اپریل 2014 07:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)وزیرتجارت انجنیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے معاملے پر غور نہیں کررہا۔

(جاری ہے)

ریاض میں عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے اور ایک دوسرے کو منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ایک سوال پر وزیرتجارت نے کہاکہ دونوں ملکوں نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاملے پر پیشرفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے اس کی تقریباً بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔