وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں آٹے پر سبسڈی ختم ہونے کا نوٹس لے لیا،اعلیٰ حکام سے فوری تفصیلات طلب کرلیں

پیر 21 اپریل 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں آٹے پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض حسین پریزادہ وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلستان میں آٹے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے اس پر وزیراعظم نواز شریف نے اس مسئلے کو جلد سے جلد ختم کرانے کی ہدایت کی ہے اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت سے رابطہ کیا جائے اور معاملہ کو حل کرانے کیلئے وفاقی حکومت کی خدمات پیش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :