پشاور‘ ماشوخیل میں مقامی رہنما کے حجرے پر دستی بموں سے حملہ، 3 افراد اغواء

پیر 21 اپریل 2014 07:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)ماشوخیل میں مقامی رہنما کے حجرے پر دستی بموں سے حملہ کر کے مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو اغواکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ماشوخیل میں مقامی رہنما کے حجرے پر دستی بموں سے حملہ کیا گیاہے۔ دھماکوں سے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو اغوا کرلیا۔ اغوا کیے گئے افراد میں شبیر، فہد اور شکیل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :