بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ،صدر مملکت خطاب کریں گے جس کے بعد نیا پارلیمانی سال شروع ہوجائے گا،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے جس کے بعد نیا پارلیمانی سال شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یکم جون کو قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال شروع ہوگا اور پارلیمانی سال شروع ہونے سے پہلے صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے آغاز کرنے میں یہ ایک روایت رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بجٹ اجلاس شروع کرنے سے پہلے ایوان سے رائے لی جاتی تھی جس میں ایوان سابق صدر پرویز مشرف پر چھوڑتا تھا کہ جب جی چاہے ایوان سے مخاطب ہوں لیکن جمہوری دور میں ایسا نہیں ہوتا پارلیمانی سال کے آغاز میں صدر مملکت خطاب کرتے رہے ہیں اس کے بعد دیگر اجلاس ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :