پٹواریوں کا(آج)سے کام بند اور احتجاج شروع کرنے کا اعلان،حکومت پنجاب کا زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر11 ہزار پٹواریوں سے مذاکرات کا فیصلہ

پیر 21 اپریل 2014 07:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) حکومت پنجاب نے زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے 11 ہزار پٹواریوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات رواں ہفتے کئے جائیں گے پٹواریوں نے(آج) پیر سے کام بند اور احتجاج شروع کرنے کے علاوہ اجتماعی استعفیٰ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پنجاب حکومت پٹواریوں سے مذاکرات کرے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جو رواں ہفتے پٹواریوں سے مذاکرات کرے گی۔