”جان بچی سو لاکھوں پائے “،اسلام آباد پولیس انتظامیہ نے پرویز مشرف کے کراچی جانے پر سکھ کا سانس لیا،سابق صدر کے گھر کے باہر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار بھی رخصت پر جاسکیں گے،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)”جان بچی سو لاکھوں پائے “ کے مصداق اسلام آباد پولیس انتظامیہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی جانے پر سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ سابق صدر کے گھر کے باہر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار بھی رخصت پر جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق صدر کے گھر کے باہر ڈیوٹی کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں کہ وہ اپنے گھر والوں کو ملنے نہیں جاسکے ہیں اب مشرف کے کراچی چلے جانے کے بعد ان کو بھی چھٹی ملنے کی امید ہے اور وہ بھی اپنے گھر والوں سے ملنے گاؤں جائیں گے۔