پنو عاقل حادثے کا جائزہ اور زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کی سول اسپتال آمد ، سکھر سول اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ماموں بنا دیا ، گھروں اور بنگلوں پر لگائے جانے والے اسٹیبلائیز وارڈز میں اور بند اے سی چلنے لگ پڑے

پیر 21 اپریل 2014 07:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)پنو عاقل حادثے کا جائزہ اور زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سول اسپتال آمد ، سکھر سول اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ماموں بنا دیا ، گھروں اور بنگلوں پر لگائے جانے والے اسٹیبلائیز وارڈز میں اور بند اے سی چلنے لگ پڑے ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات، بیڈز پر میلی چادروں اور تکیوں کی جگہ صاف ستھرے لگ گئے ، افسران وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے بھیگی بلی بن گئے تفصیلات کے مطابق پنو عاقل حادثے کا جائزہ اور زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سکھر سول آمد کے موقع پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ، سکھر سول انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ماموں بنانے کی تمام تیاریاں مکملکرتے ہوئے ڈاکٹرز کے گھروں اور بنگلوں میں لگائے جانے والے اسپتال کے اسٹیبلائیزر منگوا کر لگا نا شروع کر دیئے جبکہ وارڈز میں لگے ہوئے بند اے سی دوبارہ چلنے شروع ہو گئے صفائی ستھرائی کا حال تو ایسا رہا کہ اسپتال میں پہلے سے داخل مریض حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر بیڈز کی پرانی چادریں اور تکیئے تبدیل بھی کر دیئے جبکہ سکھر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران مریضوں کی تیماداری کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا استقبال کرنے کیلئے گیٹ پر موجود رہے جب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو افسران وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے بھیگی بلی بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :