کم قیمت بجلی کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہے،نواز شریف،حکومتی محکمہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سخت محنت کریں،وزیراعظم کی توانائی کے منصوبوں بارے اجلاس میں ہدایت

منگل 22 اپریل 2014 06:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں توانائی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم قیمت بجلی کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہے،حکومتی محکمہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سخت محنت کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے توانائی اور اس سے متعلق انفراسٹرکچر منصوبوں بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے چین کی گہری دلچسپی لینے کی تعریف کی،اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کوئلہ سے چلنے والے توانائی کے مختلف منصوبوں پر جاری کام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،بریفنگ میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کو بندرگاہ قاسم سے مختلف منصوبوں کو بلا رکاوٹ کوئلے کی سپلائی مہیا کرنے بارے ریلوے کی قابلیت بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :