سینٹ کمیٹی کی سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کی مذمت، آزادی صحافت پرحملہ قرار دیدیا، سیکورٹی اداروں پر الزامات پر تشویش کا اظہار،الزامات کی بجائے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،زیادتیوں کے فیصلے کرنیوالے جرگوں کے خلاف کارروائی کی سفارش، خواتین سے متعلق جرائم ، سہرا ، ونی اور کاروکاری کوکنٹر ول کرنے کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف اور انسانی حقوق سے مزید تجاویز طلب ،تحفظ پاکستان آرڈیننس بل کا اطلاق سندھ اور پنجاب میں جاری ہے، سیکرٹری داخلہ سندھ اور ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کا انکشاف، وفاقی وزیر انسانی حقوق اور سیکرٹری کی عدم شرکت پر اظہار برہمی، وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ، اجلاس میں مردہ خوری کیخلاف سینیٹر کامران کی قرارداد بھی منظور ، یو ٹیوب کی بندش کیخلاف قرارداد بھی منظور،ویب سائٹ کھولنے کا مطالبہ